متنازعہ ٹکٹوں کا ریویو کیا جا رہا ہے، عمران خان

متنازعہ ٹکٹوں کا ریویو کیا جا رہا ہے، عمران خان
کیپشن: ٹکٹوں کے معاملے پر کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، عمران خان۔۔۔۔فائل فوٹو

مدینہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے دورہ سعودی عرب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ٹکٹوں کی تقسیم پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مطمئن ہوں، 90 فیصد ٹکٹ متنازعہ نہیں ہیں جو10 فیصد متنازعہ ہیں ان کو دیکھ رہے ہیں دوروز بعد متنازعہ ٹکٹوں کو ریویو کیا جا رہا ہے اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہئیے۔ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔ تحریک انصاف نے تبدیلی لانی ہے تو وہ اقتدارمیں لے کر آئے گی اور اقتدار میں تب آئیں گے جب ہم اچھے امیدوار لائیں گے۔

ed41bd9c9a2ac7c10b6c08aadf408c60

عمران خان نے کہا چوہدری افتخار نے 2013 میں (ن) لیگ کو جتوایا، آر اوز کو کنٹرول کر کے دھاندلی کروائی گی۔ میرے خلاف جو بھی کیا جا رہا ہے اس کے پیچھے (ن) لیگ ہے۔

حال ہی میں سامنے آنے والے اسیکنڈلز کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر عمران خان نے کہا تحریک انصاف کو کسی اسکینڈل سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان ان دنوں اپنی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں