'شیخ رشید کے فیصلے سے ثابت ہوا ملک میں انصاف کا حصول مشکل ہے'

شیخ رشید کی غلطی تسلیم کرنے کے باوجود اس طرح کا فیصلہ آیا، شکیل اعوان۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: شیخ رشید کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے والے (ن) لیگی رہنما شکیل اعوان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی غلطی تسلیم کرنے کے باوجود اس طرح کا فیصلہ آیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں انصاف کا حصول کتنا مشکل ہے۔

 

 سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شکیل اعوان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق کیس 18 ماہ تک الیکشن ٹریبونل میں چلا جسے 4 ماہ میں فیصلہ کرنا تھا اور ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آیا۔

 

شکیل اعوان نے کہا کہ میرے کیس کا فیصلہ 85 دن محفوظ رہا جب کہ شیخ رشید نے عدالت میں تسلیم کیا کہ اس نے غلطی کی جس کے باوجود آج سپریم کورٹ کی جانب سے ان کی اہلیت کے حق میں فیصلہ آیا۔

 

مزید پڑھیں: متنازعہ ٹکٹوں کا ریویو کیا جا رہا ہے، عمران خان

(ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں انصاف کا حصول کتنا مشکل ہے تاہم جب تک انصاف نہیں ملے گا عدالتوں کے دروازے کھٹکٹاتے رہیں گے۔

 

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق درخواست گزار شکیل اعوان کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں