پی پی پی نے پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار فائنل کر لیے

پی پی پی نے پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار فائنل کر لیے
کیپشن:   24 امیدواروں کے نام تاحال فائنل نہ کیے جا سکے،فوٹووکی پیڈیا

لاہور ؒ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی سے خواتین کی مخصوص نسشتوں اور پنجاب سے اقلیتی نشستوں کا اعلان کردیا،لیکن پیپلز پارٹی لاہور کے قومی اور صوبائی حلقوں پر تا حال امیدوار فائنل نہ کر پائی،

یہ بھی پڑھیں :- 'شیخ رشید کے فیصلے سے ثابت ہوا ملک میں انصاف کا حصول مشکل ہے'

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب سے قومی اسمبلی کے لیے 13 خواتین امیدواروں کو نامزد کردیا ہے ۔جن میں پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشت پر حنا ربانی کھر کا پہلا نمبر ،دیگر امیدواروں میں نیلم جبار، پلوشا محمد خان ، عطرت بانو گیلانی، مہرین انور ، نتاشہ دولتانہ ، اور، لبنا چوہدری شامل،،پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے شازیہ عابد ، نرگس ملک، نصرت بانو، سمینا نوید، وزیر النساء، شگفتہ جاوید، نورالنساء، ، راحیلہ محمد ، شامل ،،پنجاب سے اقلیتی نشستوں کے لئے 7 امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے،جن میں بسرو جی،نسیم محمود،نجمی حسن ،ندا نذیر،پنو رام ،جبران گل اور نوید عامر شامل ہیں۔


پیپلز پارٹی لاہور کے قومی اور صوبائی حلقوں پر تا حال امیدوار فائنل نہ کر پائی،،قومی اسمبلی کے لیے ثمینہ خالد گھر کی ، اورنگزیب برکی ، فرحان ہاشمی ، عدیل محی الدین ، کے نام فائنل ہوئے جبکہ این اے 133 کی نشست پر اسلم گل اور فیصل میر میں جنگ جاری ہے۔جبکہ صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں میں سے دو نشستوں پرحاجی عزیز الرحمان جبکہ ، شہباز بھٹی ، چوہدری آصف ناگرہ ،اصغر بلو،نادر خان اور اسراربٹ کے نام فائنل ،تاہم ابھی تک  24 امیدواروں کے نام تاحال فائنل نہ کیے جا سکے جس کی اصل کہانی لاہور کے رہنماوں کی درمیانی جنگ ہے۔