مری میں ڈاکوؤں نے متعدد گاڑیاں لوٹ لیں

مری میں ڈاکوؤں نے متعدد گاڑیاں لوٹ لیں
کیپشن:  مظاہرین کے مطابق اس واردات میں پولیس ملوث ہے

روالپنڈی : مری میں علیوٹ کے مقام پر ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری، بیس سے زائد گاڑیاں لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق مری سے ملھکہ علیوٹ بازارکے ساتھ باؤلی کے مقام میں ڈکیتی کی واردات ہوی ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوے فرار

ہو گئے علاقہ کے لوگوں نے  مشتعل ہو کر  ہائی وے بند کر دی ۔ جس کی وجہ سے مری کی سیاحت کےلیے جانے والے سیاحوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

 مظاہرین کے مطابق اس واردات میں پولیس ملوث ہے ۔مظاہرین نے الزام لگا یا ہے کہ اس سے پہلے بھی اس روڈ کو بند کر کے لوگوں کو لوٹا گیا اور کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔

 اسکے علاوہ ڈکیتی کی واردات کے بعد پولیس کے پہنچنے کے انداز سے سارا کیس پولیس نے مشکوک کردیا۔