ہوریہ مقدونیہ کے نام سے متعلق یونان اور بلقان کا تنازعہ ختم

ہوریہ مقدونیہ کے نام سے متعلق یونان اور بلقان کا تنازعہ ختم
کیپشن: سابق یوگوسلاویہ کی جمہوریہ مقدونیہ کا نیا نام اب جمہویہ شمالی مقدونیہ ہو گا۔ فوٹؤ وکی پیڈیا

یونان اور مقدونیہ کے مابین ایک تاریخی اتفاق رائے ہو گیا ہے

ایتھنز:سابق یوگوسلاویہ کی جمہوریہ مقدونیہ کے نام سے متعلق یونان اور بلقان کی اس چھوٹی سی ریاست کے مابین پائے جانے والے شدید تنازعے میں عشروں بعد بالآخر ایک تصفیہ ہو گیا ہے۔

یہ بات یونانی وزیر اعظم الیکسس سپراس نے منگل کی شام ملکی دارالحکومت ایتھنز میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یونان اور مقدونیہ کے مابین ایک تاریخی اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

سپراس نے یہ بات یونانی صدر کے ساتھ ایک ایسی ملاقات میں کہی، جو ٹیلی وژن پر براہ راست نشر کی گئی۔ اس سے قبل انہوں نے مقدونیہ کے وزیر اعظم سے گفتگو بھی کی تھی۔

سابق یوگوسلاویہ کی جمہوریہ مقدونیہ کا نیا نام اب جمہویہ شمالی مقدونیہ ہو گا۔