اداکارہ نورکی عمرہ ادائیگی کے دوران عمران خان اور بشریٰ کیساتھ ملاقات

اداکارہ نورکی عمرہ ادائیگی کے دوران عمران خان اور بشریٰ کیساتھ ملاقات
کیپشن: فوٹو: انٹرنیٹ

لاہور: پاکستانی فلم سٹار نورکی عمرے کی ادائیگی کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے ، جس کے بعد اداکارہ نور اور پشریٰ بی بی کی تصویر بھی شوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور اپنی صاحبزادی فاطمہ کے ہمراہ ان دنوں عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب میں ہیں ، جہاں ان کی ملاقات اپنی بشریٰ بی بی، عمران خان اورسابقہ شوہرعون چوہدری سے ہوئی۔اس دوران جہاں انھوں عمرہ ادا کیا، وہیں روزہ رسول پرحاضری بھی دی۔



یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔عید الفطر کے ایام میں ملک بھر میں موسم خوشگوار رہیگا ،محکمہ موسمیات 

اس موقع پر فلم سٹار نور کا کہنا تھا کہ سابقہ خاوند عون چوہدری اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ گزشتہ روز عمرہ کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں جبکہ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے یہاں ہوں۔ میری ملاقات بشری بی بی سے ہوئی۔ میری نئی شادی سے متعلق میڈیا پر آنیوالی سب خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میری نئی شادی کی جتنی خبریں لگ چکی ہیں اس کے بعد تو میرے لیے اب کوئی نیا رشتہ بھی نہیں آئے گا۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں