شہباز شریف کا پیر اقبال شاہ اور عامر اقبال شاہ کو منانے کیلئے فون

شہباز شریف کا پیر اقبال شاہ اور عامر اقبال شاہ کو منانے کیلئے فون

فوٹو بشکریہ فیس بک

لودھراں : نیو نیوز کی خبر پر ن لیگ کی قیادت جاگ اٹھی، شہباز شریف کا پیر اقبال شاہ اور عامر اقبال شاہ کو منانے کیلئے فون، پیر اقبال شاہ کو این اے 161 سے الیکشن لڑانے کی یقین دہانی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا پیر اقبال شاہ اور عامر اقبال شاہ کو منانے کیلئے فون، پیر اقبال شاہ کو این اے 161 سے الیکشن لڑانے کی یقین دہانی۔ عام انتخابات میں ٹکٹ نہ دینے پر لودھراں سے ن لیگ کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے نے ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے بعد ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو خیال آگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ملک کے ڈکٹیٹرز کا تحفظ چیف جسٹس کی کرسی کرتی ہے: جاوید ہاشمی
  

ن لیگی رہنما عبدالرحمان کانجو پیر اقبال شاہ کے گھر پہنچ گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی ان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور این اے 161سے شیر کے نشان پر الیکشن لڑانے کی یقین دہانی کرادی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چاروں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکریٹریز کو تبدیل کر دیا گیا
 
 

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں