کم از کم عمرہ تو اپنے پلے سے کر لو،مفت بری کی بھی انتہا ہے:خواجہ آصف

کم از کم عمرہ تو اپنے پلے سے کر لو،مفت بری کی بھی انتہا ہے:خواجہ آصف
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ کم از کم بندے کو عمرہ تو اپنے پلے سے کر لینا چاہئے ، مفت بری کی بھی انتہا ہوتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ ’کم از کم عمرہ تو اپنے پلے سے کر لو،مفت بری کی بھی انتہا ہے ۔

خواجہ آصف نے پنجابی میں مزید لکھا کہ ’خرچے واسطے بندہ وی نال، ای سی ایل سے فارغ کروا کے، اینی وڈی چول وی شاید ہی کوئی اور ہو۔

 خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی اہلیہ اور قریبی دوست زلفی بخاری کے ہمراہ گزشتہ دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔

4615266b5b4068a36b6925d518897bf2

زلفی بخاری کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانا ہونا تھا اور ایف آئی اے حکام نے انہیں نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث روک دیا تھا۔

زلفی بخاری نے اپنا نام نکلوانے کے لیے کافی تگ و دو کی اور وزارت داخلہ کے حکام سے اجازت ملنے پر وہ عمران خان کے ساتھ سعودی عرب روانہ ہوگئے ، ذرئع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کو 6 دن کے لیے عمرے پر جانے کی اجازت دی تھی ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ سعودی عرب سے آج رات وطن واپس پہنچ جائیں گے۔