شیخ رشید کا خاتمہ سیاسی میدان میں ہونا چاہیے: رانا ثناءاللہ

شیخ رشید کا خاتمہ سیاسی میدان میں ہونا چاہیے: رانا ثناءاللہ

فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کا خاتمہ سیاسی میدان میں ہونا چاہیے ، کسی بھی سیاستدان کا تکنیکی بنیادوں پر باہر کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔

انہوں نے شیخ رشید کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو نا اہل کرنے کے منفی اثرات ہوتے ہیں، شیخ رشید نواز شریف کی چاپلوسی کرتے تھے، 25 جولائی کو شیخ رشید سیاسی موت سے ہمکنار ہوں گے جبکہ شیخ رشید کے خلاف درخواست گزار شکیل اعوان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے حقائق چھپانے کا اعتراف کیا اور کہا الزام درست ہے لیکن ان سے غلطی ہوئی، میرا کیس 18 ماہ الیکشن ٹریبونل میں چلا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پرویز رشید کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے: چوہدری نثار

   

انہوں نے کہا کہ عدالتوں پر اعتماد ہے، نواز شریف کے خلاف فیصلہ پاناما پر نہیں اقامہ پر آیا، انصاف کے حصول کے لیے عدلت کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ کی 140 سالہ تاریخ میں نئی ٹیم کی انٹری

 

 

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں