ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے خلاف سخت موقف اپنایا ہوا ہے، مائیک پومپیو

ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے خلاف سخت موقف اپنایا ہوا ہے، مائیک پومپیو
کیپشن: خطے میں دہشت گردی کے لیے پاکستان کی حمایت ناقابل قبول ہے، مائیک پومپیو۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ اے ایف پی

واشنگٹن: امریکا بھارت بزنس کونسل کے چوالیسویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے لیے پاکستان کی حمایت ناقابل قبول ہے جس کے خلاف سخت موقف اپنایا گیا ہے۔

مائیک پومپیو نے بھارت کے ساتھ بڑھتے ہوئے روابط کا دفاع کیا اور کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے خلاف سخت موقف اپنایا ہوا ہے۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ سابق صدر بش نے بھارت کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدہ کیا اور صدر اوباما نے بھارت کو مرکزی دفاعی پارٹنر کا درجہ دیا اور صدر ٹرمپ کی سربراہی میں دونوں ملکوں کے دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں پر پہنچایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ پومپیو 24 سے 30 جون تک بھارت اور سری لنکا سمیت ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے۔