سعودی شاہ سلمان کی بیٹی حسا بنت سلمان کیخلاف فرانس میں مقدمہ

سعودی شاہ سلمان کی بیٹی حسا بنت سلمان کیخلاف فرانس میں مقدمہ
سعودی شہزادی کے خلاف اپنے باڈی گارڈ سے فرانسیسی شہری پر تشدد کرانے کے الزامات ہیں۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ فیس بُک

پیرس: سعودی شہزادی حسا بنت سلمان کے خلاف فرانس میں مقدمے کی سماعت اگلے ماہ ہو گی۔ شہزادی حسا پر اپنے گارڈ سے مقامی شخص پر تشدد کرانے کا الزام ہے۔


سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی حسا بنت سلمان کے خلاف مقدمہ ان کی عدم موجودگی میں چلایا جائے گا، سعودی شہزادی کے خلاف اپنے باڈی گارڈ سے فرانسیسی شہری پر تشدد کرانے کے الزامات ہیں۔

سعودی شہزادی کے خلاف مقدمہ ستمبر دو ہزار سولہ میں درج کیا گیا تھا اور دو ہزار سترہ میں سعودی شہزادی کے انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔