دیپیکاپڈوکون کے ہاتھوں رنویرسنگھ کی بلے سے دھلائی کی ویڈیو وائرل

دیپیکاپڈوکون کے ہاتھوں رنویرسنگھ کی بلے سے دھلائی کی ویڈیو وائرل

ممبئی :معروف بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی اہلیہ دپیکا پڈوکون کے ہاتھوں بلے سے مار کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دپیکا کے ہاتھوں مار کھا رہے ہیں دراصل یہ حقیقی مار نہیں بلکہ مذاق کے طور پر بنایا ایک کلپ ہے جسے انہوں نے اپنی نئی آنے والی کرکٹ کی کہانی پر مبنی فلم ”83“ میں شامل ہونے کے موقع پر بنایا ہے۔

6b2e19f5730a62c46f61b1cb719d3d52

جب کہ ویڈیو کے ساتھ رنویر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ یہ میری حقیقی اور فلمی زندگی کی کہانی ہے۔دپیکا پڈوکون فلم ”83“ میں بھی رنویر سنگھ کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی جس کی شوٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے دپیکا لندن بھی پہنچ گئی ہیں جہاں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ بڑی اسکرین پراداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

دپیکا پڈوکون نے فلم ”83“ میں شامل ہونے کے حوالے سے کہا کہ میں ہدایتکار کبیر خان کی شکر گزار جنہوں نے مجھے اس فلم میں شامل کیا، سچ تو یہ ہے کہ فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ دو ماہ قبل ہو گیا تھا تاہم دوسری فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے اعلان نہیں کیا گیا تھا کیوں کہ ہمیں اعلان کرنے کے لئے صحیح وقت کا انتظار تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر کی سوانح حیات پر مبنی فلم ”83“ میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 10 اپریل 2020 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔