ورلڈ کپ 2019 :محمد عامر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باﺅلر بن گئے

ورلڈ کپ 2019 :محمد عامر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باﺅلر بن گئے
کیپشن: تصویر پی سی بی ٹوئٹر

ٹاﺅنٹن: چیمپئنز ٹرافی کے بعد اپنی فارم کی وجہ سے مسلسل تنقید کا نشانہ بننے والے قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ وہ دنیا کے بہترین باﺅلر ہیں جبکہ رواں ورلڈ کپ میں محمد عامر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیند باز بھی بن گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عامر کی ٹورنامنٹ میں مجموعی وکٹوں کی تعداد اب 10 ہوگئی ہے اور ان کی شاندار کارکردگی کے باعث گرین شرٹس نے میچ میں واپسی کی ہے۔پانچ وکٹوں کے علاوہ عامر کا اکانومی ریٹ بھی انتہائی شاندار رہا۔

انہوں نے اپنے مقررہ دس اوورز میں صرف 30 رنز دیے اور لگاتار آسٹریلوی بلے بازوں کو پریشان کرتے رہے۔عامر نے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ، شان مارش، عثمان خواجہ، ایلکس کیری اور مچل سٹارک کو پویلین کی راہ دکھائی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ عامر کسی ون ڈے میچ میں پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔