سپریم کورٹ کا ڈیمز فنڈ میں موجود رقم کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

سپریم کورٹ کا ڈیمز فنڈ میں موجود رقم کی سرمایہ کاری کا فیصلہ
کیپشن: نیشنل بنک سپریم کورٹ کی جانب سے بولی میں حصہ لے گا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سپریم کورٹ آفیشل ویب سائٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ میں موجود رقم کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے اسٹیٹ بنک کو فنڈ میں موجود 10 ارب 60 کروڑ روپے نیشنل بنک کو منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے مطابق 19 جون کو ٹی بلز کی نئی بولی کے بعد منافع کی شرح کا اعلان ہو گا۔ نیشنل بنک سپریم کورٹ کی جانب سے بولی میں حصہ لے گا جب کہ طے شدہ شرح منافع پر ڈیمز فنڈ کی ٹی بلز میں 3 ماہ کے لیے سرمایہ کاری ہو گی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے حکم جاری ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے دو ڈیمز دیامیر بھاشا اور مہمند کی تعمیر کے لیے فنڈز قائم کیے تھے جس میں پاک فوج، سرکاری ملازمین، قومی کھلاڑیوں، اداکاروں اور سماجی شخصیات سمیت عام افراد نے پیسے جمع کرائے تھے۔