ورلڈ کپ، آج نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ ہو گا

ورلڈ کپ، آج نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ ہو گا
کیپشن: تصویر آئی سی سی ورلڈ کپ ٹوئٹر

ناٹنگھم :ورلڈ کرکٹ کپ میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوگا اور کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراو¿نڈ میں مدمقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔آئی سی سی ورلڈکپ میں اب تک نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تین میچز کھیلے اور تینوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت نے 2 میچز کھیلے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔