انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا
کیپشن: گزشتہ چند ماہ کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اے ایف پی

کراچی: وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 35 پیسے اضافے کے بعد 151 روپے 57 پیسے ہو گئی تھی۔

روپے کی بے قدری کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری ہے اور انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر اب تک مزید 73 پیسے بڑھ چکا ہے۔ جس کے بعد ڈالر کی قدر 152 روپے 70 پیسے تک جا پہنچی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔