مریم نواز کے غرور ، تکبر کی سزا ان کے والد جیل میں بھگت رہے ہیں : فردوس عاشق اعوان

مریم نواز کے غرور ، تکبر کی سزا ان کے والد جیل میں بھگت رہے ہیں : فردوس عاشق اعوان
کیپشن: image by Twitter

اسلام آباد: مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز میں غرور اور تکبر بھرا ہوا ہے جس کی سزا ان کے والد جیل میں بھگت رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز میں غرور اور تکبر بھرا ہوا ہے جس کی سزا ان کے والد کو جیل میں بھگتنا پڑ رہی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اللہ کو غرور اور تکبر بالکل پسند نہیں ، مریم نواز دعوت دے رہی ہیں کہ مجھ کو میری اوقات کیوں یاد نہیں دلاتے ، نواز شریف کے بیٹے بڑے فخر سے پاکستانی شہری نہ ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ محترمہ اپنی زبان کو ٹھیک کریں ، تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز طے کیے جانے باقی ہیں جس کا اعلان آئندہ ہفتے کریں گے ۔