بھارت کیخلاف میچ جیتنے کیلئے فیلڈنگ کو بہتر بنانا ہوگا: سرفراز احمد

بھارت کیخلاف میچ جیتنے کیلئے فیلڈنگ کو بہتر بنانا ہوگا: سرفراز احمد
کیپشن: image by Cricinfo

لندن : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ جیتنے کے لیے فیلڈنگ کو بہتر بنانا ہوگا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں کھلاڑیوں کو فیلڈنگ پر زیادہ توجہ دینی ہوگی۔انھوں نے کہا کہ بڑی ٹیموں کے خلاف میچوں میں کامیابی کے لیے ہمیں اپنی غلطیوں پر قابو پانا ہوگا ، فیلڈنگ دو  بڑی ٹیموں کے درمیان میچ میں واضح فرق ثابت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف میچ میں پاکستانی ٹیم نے نو بالز کے ساتھ کئی کھلاڑیوں کے کیچز بھی ڈراپ کیے جس کی وجہ سے سکور تین سو سے بڑھ گیا۔