ورلڈ کپ : بھارت ، نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کی نظر ، ایک ایک پوائنٹ مل گیا

ورلڈ کپ : بھارت ، نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کی نظر ، ایک ایک پوائنٹ مل گیا
کیپشن: image by Cricinfo

ٹرینٹ برچ : بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا ورلڈ کپ کا 18واں میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا, ٹرینٹ برج کے خراب موسم اور شدید بارش کے باعث ورلڈکپ کا میچ منسوخ کر دیا گیا ہے ، میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانا تھا , امپائرز کے مطابق میچ منسوخ کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے جس کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم پوائنٹ ٹیبل پر سر فرست آ گئی ہے ، کیویز نے چار میچ کھیل کر تین جیتے ہیں اور سات پوائنٹ حاصل کیے ہیں جس میں اج کا میچ بار ش کی نظر ہو گیا ہے ۔

بھارتی ٹیم کو بھی میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے جس کے بعد بھارتی ٹیم پانچ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آ گئی ہے ۔

پاکستانی ٹیم چار میچز میں سے دو میچ ہار کر ہار کر تین پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر موجود ہے ۔