آصف زرداری کی جیل میں اچانک طبعیت خراب ،ہسپتال منتقل

آصف زرداری کی جیل میں اچانک طبعیت خراب ،ہسپتال منتقل
کیپشن: image by facebook

کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جیل میں اچانک طبعیت خراب ، بلڈ پریشر بڑھ گیا  جس کی وجہ سے تین ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی جس پر ان کو اسلام آباد کے آر آئی سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جیل میں اچانک طبعیت خراب ہوگئی ، بلڈ پریشر بڑھنے کی وجہ سے ڈاکٹروں سے طبی معائنے کو لازمی قرار دیا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹٰی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو جعلی اکائونٹس کیس میں گرفتاری کیا گیا ہے ، عدالت کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود چیئرمین نیب کی حکم پر آصف زرداری کو حراست میں لیا گیا ہے ۔