ملک بھر میں شدید گرمی ، چترال میں چار انچ برفباری

ملک بھر میں شدید گرمی ، چترال میں چار انچ برفباری
image by facebook

چترال : ملک میں ایک طرف جہاں شہریوں کا گرمی سے برا حال ہے تو دوسری طرف پرفضا مقام چترال میں برفباری نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق ملک کے پر فضا مقام چترال میں موسم گرما کے دوران برفباری نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے ، یہ برفباری تحصیل مستوج میں لوٹ اویر، کھت اور دیگر قریبی علاقوں میں گزشتہ دو روز میں ہوئی ہے,مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے اندازے کے مطابق دو سے چار انچ تک برف پڑی ہے ۔

برف اپر چترال میں پڑی ہے جہاں اطلاعات کے مطابق درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے جبکہ ادھر چترال شہر میں بھی موسم بہتر ہوا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔