فلائیڈ ویڈیو نے صدمہ پہنچایا، پولیس ایسے واقعات کا تدارک کرے، ٹرمپ

فلائیڈ ویڈیو نے صدمہ پہنچایا، پولیس ایسے واقعات کا تدارک کرے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہری جارج فلائیڈ کی گلا گھونٹنے کی ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے پولیس پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ اس طرح کے پرتشدد حربے استعمال کرنے پر پابندی لگائے۔

جارج فلائیڈ کے گلا گھونٹ کر مارنے کی ویڈیو نے مجھے بھی خوف زدہ کیا۔ ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں امریکی صدر نے کہا کہ جارج فلائیڈ کا گلا گھونٹنے کے ویڈیو نے مجھے 8 منٹ کی دہشت اور شرمندی کی کیفیت سے دوچار کیا۔ میں سوچتا رہا کہ امریکی پولیس ایسا کیسے کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں زیادہ تر معاملات میں پولیس کی جانب سے ملزمان کا گلا گھونٹ کر انہیں سبق سکھانے کے طریقہ کار کا مخال ہوں البتہ کچھ کیسزمیں یہ طریقہ قابل فہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا مجھے گلا گھونٹنے کا طریقہ پسند نہیں ہے لیکن کبھی کبھی اگر آپ تنہا ہوتے ہیں اور ان میں سے کسی سے جھگڑا کرتے ہیں تو یہ مشکل ہے۔ اگر یہ کوئی اچھا طریقہ ہے تب بھی مجھے لگتا ہے کہ اس کا خاتمہ ضروری ہے۔