ڈیل سٹین کے گھر پرنقب زنی کی تین کوششیں ناکام ہو گئیں

 ڈیل سٹین کے گھر پرنقب زنی کی تین کوششیں ناکام ہو گئیں

جوہانسبرگ:جنوبی افریقی پیسر ڈیل سٹین کے گھر پرنقب زنی کی تین کوششیں ناکام ہو گئیں۔

سٹین نے انکشاف کیا کہ کورونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاﺅن نے لوگوں کو مایوس کردیا ہے، میں امید کرتا ہوں کہ سب خیریت سے رہیں، سٹین نے ملک میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

انھوں نے اپنے ذاتی تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں میرے گھر پر بھی تین بار نقب زنی کی کوششیں ناکام ہوئیں، گذشتہ دنوں میرے دوستوں کی کار تباہ کردی گئی،ان واقعات سے گھر پر موجود میری والدہ خوف کا شکار ہوئیں.

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں لاک ڈاﺅن کے بعد سے جرائم کی تعداد بڑھی ہے