سابق کپتان شاہد آفریدی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

سابق کپتان شاہد آفریدی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پشاور:قومی ٹی 20کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی کا بھی کوورنا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گیے پیغام میں انہوں نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

f28184579f9b95a78591f37f43593064

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ گزشتہ دو دن سے طبیعت ناساز تھی، کورونا ٹیسٹ کروایا تو مثبت آگیا۔سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے قوم سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔