پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنیکا فیصلہ

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنیکا فیصلہ
کیپشن: وفاقی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی طرف سے دوسرے وفاقی بجٹ کے پیش کیے جانے کے بعد پنجاب نے بھی وفاقی حکومت کی پیروی کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا تھا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا تاہم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی نہیں کیا گیا ہے۔

اسی کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وفاق کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت بھی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ یا کٹوتی نہیں کرے گی۔