’اگلا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہی ہو گا‘

’اگلا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہی ہو گا‘
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم اگلا الیکشن جیتیں یا ہاریں، الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہی ہو گا، مسلم لیگ (ن) گلو بٹوں کے ساتھ الیکشن کروانے کا نظام چاہتے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ احسن اقبال صاحب کچھ تو حیا کریں، اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ایسا نہ کریں، ہمیں پتہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں میں مسلم لیگ (ن) کے ماننے والے کم ہیں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چاہنے والے زیادہ ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ آپ گلو بٹ کے نام پر الیکشن لڑنا اور جیتنا چاہتے ہیں لیکن یہ ہم نہیں کرنے دیں گے، دنیا کے ممالک کی ایک لمبی فہرست ہے جہاں الیکٹرانک ووٹنگ نظام ہے، آپ گلو بٹوں کے ساتھ الیکشن کروانے کا نظام چاہتے ہیں، ہم اگلا الیکشن جیتیں یا ہاریں، الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوگا۔