اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے حسن علی اور عاکف جاوید کی جگہ پر فواد احمد اور علی خان کو شامل کیا گیا ہے ، کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ حسن علی ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں ان کی کمی محسوس ہوگی۔ 
میچ کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، کولن منرو، حسین طلعت، روحیل نذیر، افتخار احمد، آصف علی، فواد احمد، محمد موسی، علی خان اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔ 
لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر کر رہے ہیں اور ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے محمد فیضان کی جگہ ذیشان اشرف کو شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، ذیشان اشرف، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، جیمز فالکنر، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔