مسلم لیگ (ق) پنجاب کے بجٹ کی منظوری کیلئے حکومت کا ساتھ دینے پر رضامند

مسلم لیگ (ق) پنجاب کے بجٹ کی منظوری کیلئے حکومت کا ساتھ دینے پر رضامند
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: مسلم لیگ (ق) نے بطور اتحادی کل پیش کئے جانے والے پنجاب حکومت کے بجٹ کی منظوری کیلئے حکومت کا ساتھ دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش ہونے جا رہا ہے اور اس سلسلے میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اس کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) نے وزیراعلیٰ پنجاب کے طلب کردہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ بھی کیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ق) بطور اتحادی بجٹ منظوری میں پنجاب حکومت کا ساتھ دے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پی ٹی آئی کے اندر مختلف دھڑوں پی ٹی آئی ہم خیال، جنوبی پنجاب محاذ اور ترین گروپ کو منانے میں کامیاب رہے ہیں اور ان تمام گروپوں نے بجٹ پر حکومت پنجاب کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔