وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس آج ہو گا 

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس آج ہو گا 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں مالی سال 23-2022ءکیلئے بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں شرکا نے حمزہ شہباز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران کی حکمت عملی واضح کی گئی۔

واضح رہے کہ پنجاب کیلئے 3 ہزار 226 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس میں ترقیاتی کاموں کیلئے 685 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ 200 ارب روپے سستے گھی، چینی اور آٹے کی فراہمی پر خرچ ہوں گے۔ 

بجٹ میں نان ڈویلپمنٹ اور جاری اخراجات کی مد میں 1700 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ صوبائی محصولات کیلئے 400 ارب سے زائد کے فنڈز مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں