ایف بی آر اور نادرا شہریوں کی آمدن اور ٹیکس معلومات کا تبادلہ کریں گے

ایف بی آر اور نادرا شہریوں کی آمدن اور ٹیکس معلومات کا تبادلہ کریں گے

لاہور: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور نادرا کے درمیان شہریوں کی آمدن اور ٹیکس معلومات شیئرکرنے کی تجویز پیش کردی ہے جس کی باقاعدہ منظوری اگلے فنانس بل میں دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق فنانس بل کی منظوری کے بعد ایف بی آر کسی بھی ٹیکس گزار یا شعبہ کے بارے میں نادرا سے معلومات حاصل کر سکے گااور نادرا معلومات فراہم کرنے کاپابند ہو گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے یہ معلومات ٹیکس کی بنیاد کووسیع کرنے کیلئے استعمال کی جائیں گی جبکہ اس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق مختلف سرکاری محکموں ،مالیاتی اداروں اوریوٹیلٹی بلوں کی معلومات کے بارے میں نادرا اور ایف بی آر کے درمیان پہلے سے ورکنگ ہورہی ہے اور نادرا کی جانب سے ٹیکس کی بنیاد کووسیع کرنے کے مقصد سے بورڈ کوتجاویز اور معلومات پیش کی جا سکتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں