انٹربینک میں ڈالر 204 روپے کا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر 204 روپے کا ہو گیا

لاہور: امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے جو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 65 پیسے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 204 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ 
دوسری جانب آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 41ہزا ر 213 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں