چین سے امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی: شیخ رشید

چین سے امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چین سے امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی ورنہ حکومت کو ایک ڈالر دینے کو بھی کوئی تیار نہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت سے اکثریت جان چھڑانا چاہتی ہے جلد (ن) اور (ش) کے حالات سامنے آئیں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بیساکھیوں کا سہارا ہے جو جلد گرنے والی ہیں، موجودہ حکومت دھڑم کر کے جائے گی، لاہور اور فیصل آباد میں ضمنی انتخابات میں فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے کیس میں شیخ رشید اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت پہنچے تھے۔

مصنف کے بارے میں