پی آئی اے اور نجی ائیرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

پی آئی اے اور نجی ائیرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد: تیل اور ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز کی جانب سے اندرون و بیرون ممالک پروازوں کے کرایوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اندرون و بیرون ممالک پروازوں کے کرایوں میں 25فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت لاہور سے دبئی، شارجہ، کراچی، ٹورنٹو، دمام اور سعودی عرب جانے والی پروازوں کے دو طرفہ کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا کراچی کیلئے دو طرفہ کرایہ 64 ہزار 150 روپے جبکہ ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 85 ہزار 930 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح کراچی سے پی آئی اے کا اسلام آباد کیلئے اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 46ہزار 600 روپے جبکہ ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 76ہزار روپے سے بھی بڑھ گیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق لاہور سے پی آئی اے کا ٹورنٹو کیلئے دو طرفہ کرایہ 4لاکھ 58ہزار 716 روپے جبکہ ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 6لاکھ 67ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ 
لاہور سے پی آئی اے کا شارجہ کیلئے اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 1لاکھ 13ہزار 927 روپے تک بڑھ گیا ہے جبکہ لاہور سے دبئی اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 1لاکھ 9ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرایوں میں حالیہ اضافے کے باعث لاہور سے پی آئی اے کا دمام کیلئے اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 1 لاکھ 35 ہزار 222 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں