پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی

پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظو ری دیدی گئی ہے جس کے تحت ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ بھی منظور کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر صدارت ہوا جس میں سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کا 3226 ارب روپے کا سالانہ بجٹ آج پیش کیا جائے گا جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) نے بجٹ اجلاس کے دوران احتجاج کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کا بجٹ صوبائی وزیر اویس لغاری پیش کریں گے جس میں ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافے اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ 
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز منظور کرنے کے علاوہ ضمنی بجٹ 22-2021ءکی بھی منظوری دی گئی ہے جبکہ گریڈ ایک تا 19 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کیساتھ 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس ملے گا اور یہ ڈسپیرٹی الاؤنس مخصوص سرکا ی محکموں کے ملازمین کو ملے گا جبکہ اس کے علاوہ پنشن میں پانچ فیصد اضافہ بھی منظور کیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں