امریکہ اور چین آمنے سامنے ،بیجنگ نے واشنگٹن کو خبردار کر دیا 

امریکہ اور چین آمنے سامنے ،بیجنگ نے واشنگٹن کو خبردار کر دیا 

بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے  اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ نے بارہا چین کو بدنام کرنے کے لیے جعلی اطلاعات پھیلائیں جس سے امریکہ کا تنازع پیدا کرنیکا مذموم ارادہ اور اس کااصل تسلط پسندانہ چہرہ عیاں ہوا ہے۔

 چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان وانگ وین بین نے ایک پر یس کا نفر نس  کہا کہ اس وقت آبنائے تائیوان میں امن و امان کا سب سے بڑا خطرہ تائیوان علیحدگی پسند قوتوں کی علیحدگی پسند سرگرمیاں اور ان کے لیے امریکہ کی حمایت ہے۔

انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنے دیئے گئے بیان کے مطابق عمل کرے اور تقسیم پیدا کرنے والے یا محاذآرائی کو ہوا دینے والے قول و فعل کا سلسلہ بند کرے۔واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق ،امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے حالیہ دنوں ہونے والے  شنگری لا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ آبنائے  تائیوان میں واضح خطرات نظر آ رہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ،محاذ آرائی یا نئی سرد جنگ کی کوشش نہیں کرتا اور نہ ہی  نیٹو کے ایشیائی ورڑن یا مخالف گروہ تشکیل دینے کی کوشش کرتا ہے۔