بجٹ کیساتھ ساتھ زرداری کا مشن لاہور سامنے آگیا 

بجٹ کیساتھ ساتھ زرداری کا مشن لاہور سامنے آگیا 

لاہور :سینئر صوبائی وزیر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ کابینہ بننے پر پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے،سپیکر کسٹوڈین کا کردار ادا نہیں کریں گے وہ کسی اور طرف چل پڑے ہیں۔

حسن مرتضی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس پر امن ہونے کی امید نہیں،آصف علی زرداری اب لاہور ہی رہیں گے۔ حسن مرتضی نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری آنیوالے دنوں میں اہم ملاقات بھی کریں گے،ضمنی انتخابات کا بڑا معرکہ آ رہا ہے آصف زرداری اس الیکشن کی نگرانی کریں گے، ہمارے پاس اکثریت ہے بجٹ پاس کروا لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت سمیت ہر شعبہ میں عوام کو ریلیف دیں گے۔ دریں اثنا پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نومنتخب صدر اخلاق باجوہ نے سینئر صحافیوں کے وفد کے ساتھ حسن مرتضی کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں چیئرمین جنرنلسٹ گروپ ارشد انصاری، افضال طالب، عاصم نصیر، جاوید فاروقی، عدنان شیخ، عباس حیدر نقوی سمیت دیگرصحافی موجود تھے ۔

سینئر وزیر سید حسن مرتضی نے نومنتخب صدر اخلاق باجوہ اور سیکرٹری حسان احمد کو مبارک دی اور کہا کہ پنجاب اسمبلی میں میرا کمرہ منی پریس کلب ہوگا، پرویز الہی نے جو صحافیوں پر پابندی لگائی ہے اسے نہیں مانتے۔ حسن مرتضی نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو اور چیئرمین آصف علی زرداری صحافیوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کے ساتھ ہمیشہ کھڑیرہے،ماضی کی طرح صحافی میرے چیمبر کو پنجاب پریس گیلری کا مرکزی دفتر سمجھیں۔