جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان اتحاد ہوگیا، مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق 

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان اتحاد ہوگیا، مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق 
سورس: File

اسلام آباد: جے یو آئی شیرانی گروپ اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اتحاد ہوگیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے مابین باہمی مشاورت سے سیاسی و انتخابی حکمت عملی مرتب کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔

سربراہ جے یوآئی شیرانی گروپ مولانا خان شیرانی نے 25 رکنی وفد کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی  جس میں اتحاد و شراکت کا باضابطہ اعلان کیا گیا ۔مولانا شیرانی نے کہا کہ  اسلاموفوبیا کے تدارک کیخلاف جدوجہد مشترکات میں سے ہے ۔ سماج و سیاست سے جبر و نفاق کا خاتمہ اہم ضرورت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ اور عمائدین کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔ پی ٹی آئی روایتی سیاست سے بالاتر، اعلیٰ سیاسی و سماجی مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ اہلِ علم آگے بڑھیں اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں ۔ دونوں جماعتوں کے مابین طے پانے والے معاملات کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں ۔ 

مصنف کے بارے میں