عید الاضحی کب ہو گی؟ماہرین فلکیات نے تاریخ کی پیشگوئی کر دی 

عید الاضحی کب ہو گی؟ماہرین فلکیات نے تاریخ کی پیشگوئی کر دی 

کراچی:فلکیاتی ماہرین نے  پاکستان میں 10 جولائی کو عید الاضحیٰ ہونے کی پیش گوئی کر دی،ماہرین فلکیات کے مطابق عید الاضحی 10 جولائی بروز اتوار اور عاشورہ محرم 8 اگست پیر کو ہوگا ۔

جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ اور  فلکیاتی علوم کے ماہر  پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیش گوئی کی کہ 10 جولائی اتوار کو  عید اور عاشورہ محرم 8 اگست پیر کو ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ 29 جون کو اسلامی تاریخ بھی 29 ہی ہوگی جب اس روز  سورج غروب ہوگا تو چاند کی پوزیشن یعنی الٹی ٹیوٹ 5 ڈگری سے کم ہوگا اور سورج اور چاند کے ڈوبنے کا دورانیہ( وقفہ) 30 منٹ ہوگا۔ 

ماہرین  کے مطابق اْس وقت چاند نظر نہیں آسکے گا چنانچہ  یکم ذی الحج  یکم جولائی کو اور  10جولائی کو عید الاضحیٰ  ہوگی جب کہ یکم محرم 30 جولائی کو اور عاشورہ  8 اگست کو ہوگا۔