سابق صدر پرویز مشرف کو پاکستان لانے کیلئے تیاریاں مکمل 

سابق صدر پرویز مشرف کو پاکستان لانے کیلئے تیاریاں مکمل 
سورس: File

دبئی : سابق صدر پرویز مشرف کی یو اے ای سے پاکستان منتقلی کے حوالے سے   ڈاکٹرز کے پینل سے کل مشورہ کیا جائے گا ۔ دبئی میں زیر علاج پرویز مشرف کے خاندانی   ذرائع کے مطابق   سابق صدر کو  پاکستان لانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ ڈاکٹر زکی رائے  کے بعد ہی کیا جائے گا۔ڈاکٹرز نے اجازت دی تو انہیں پاکستان منتقل کردیا جائے گا اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ 

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے خبر آئی تھی کہ سابق صدر  پرویز مشرف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا  ہے جس کے بعد ان کے خاندانی ذرائع نے کہا تھا کہ سابق آرمی چیف کی حالت ایسی ہے کہ جہاں سے ریکوری ممکن نہیں ہے۔عوام دعا کریں۔ 

مصنف کے بارے میں