عمران خان نے تسلیم کیا قاضی فائز کیخلاف ریفرنس بھیجنا اور اسٹیبلشمنٹ کی حمایت لینا غلطی تھی: حامد خان نے ملاقات کی اندرونی کہانی بتادی

عمران خان نے تسلیم کیا قاضی فائز کیخلاف ریفرنس بھیجنا اور اسٹیبلشمنٹ کی حمایت لینا غلطی تھی: حامد خان نے ملاقات کی اندرونی کہانی بتادی
سورس: Twitter

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات ان کی خواہش پر ہوئی ۔ شاہ محمود قریشی عمران خان پیغام لے کر آئے تھے کہ خان صاحب آپ سے ملنا چاہتے ہیں جس پر ہمارا وفد ان سے ملاقات کیلئے گیا۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ عمران خان نے تسلیم کیا کہ آپ ٹھیک کہتے تھے جہانگیر ترین اور علیم خان غلط تھے جنہوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا۔ حامد خان نے کہا کہ ہم نے خان صاحب کو کہا کہ وہ تو پارٹی کو جونقصان پہنچانا تھا پہنچا چکے تاہم اب بھی آپ کے اردگر د ایسے لوگ موجود ہیں جو دوسری پارٹیوں سے آئے   اور اسٹیبلشمنٹ کے نمائندہ ہیں  جس پر خان صاحب نہ کہا کہ وہ ان سے دور ہوجائیں گے۔ 

حامد خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر سیاست کرنے سے نقصان ہوتا ہے اور اسٹیبلشمنٹ کو سیاست سے دور رہنا چاہیے اور سیاسی جماعتوں کو اپنے بل بوتے پر سیاست کرنا چاہیے ۔ 

حامد خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے تسلیم کیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس ان کی غلطی تھی۔ آپ نے اس وقت ٹھیک مشورہ دیا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایماندار جج ہیں ہمیں ان کے خلاف ریفرنس نہیں بھیجنا چاہیے تھا۔ 

حامد خان نے کہا کہ عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ پارٹی جن اصولوں پر بنائی تھی ان اصولوں پر دوبارہ کام شروع کریں۔ پارٹی میں صاف شفاف انتخابات کرائیں جس پر عمران خان نے اتفاق کیا ۔ ہم نے کہا کہ انتخابات نہ ہونے سے ون مین شو ہوتا ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں