پرویز الہٰی جیت گئے، حمزہ شہباز ہار گئے، بجٹ پیش نہ کرنے دیا، اجلاس کل تک ملتوی 

پرویز الہٰی جیت گئے، حمزہ شہباز ہار گئے، بجٹ پیش نہ کرنے دیا، اجلاس کل تک ملتوی 
سورس: File

لاہور : پنجاب اسمبلی میں آج بجٹ پیش نہ کیا جاسکا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے اجلاس کل دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو ارکان نے عطا تارڑ کی موجودگی پر اعتراض کیا سپیکر نے رولنگ دی کہ عطا تارڑ کو باہر نکالیں۔ نہ نکالنے پر 10 منٹ کے لیےاجلاس ملتوی کیا جو 1 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد شروع ہوا۔

عطا تارڑ ایوان سے چلے گئے تو اپوزیشن ارکان اور سپیکر پرویز الہٰی نے مطالبہ کیا کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو بلایا جائے اور اگر وہ نہ آئے تو بجٹ نہیں پیش کرنے دیں گے ۔ اس کے بعد پرویز الہیٰ نے اجلاس کل دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا۔ 

مصنف کے بارے میں