کراچی کی خاتون نے 4 بچوں کو جنم دیا

کراچی کی خاتون نے 4 بچوں کو جنم دیا

کراچی:کہتے ہیں اللہ جب دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کے ہی دیتا ہے ۔ایسا ہی کچھ ہو ا کراچی کی ایک خاتون کے ساتھ جسے اللہ نے ایک ،دو ،تین نہیں بلکہ بیک وقت چار بچوں سے نواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں 4 بچوں کی ولادت ہوئی ہے، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ چاروں بچے صحت مند ہیں۔

ڈیفنس ویو کے رہائشی احسن فراز کی اہلیہ نے اسپتال میں تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کو جنم دیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چاروں بچے صحت مند ہیں جنہیں انکیوبیٹرپر منتقل کردیا گیا ہے۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے احسن فراز نے خوشی کا اظہار کیا اور چار بچوں کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا۔