حب میں ٹریفک حادثہ، 3 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

حب میں ٹریفک حادثہ، 3 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

حب: حب میں وندر ناکہ کھاڑی کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے وندر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بس کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی کہ آر سی ڈی ہائی وے پر حادثے کا شکار ہو گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں