موبائل فون کی رفتار تیز کرنے کے لیے آسان طریقہ جانیئے

موبائل فون کی رفتار تیز کرنے کے لیے آسان طریقہ جانیئے

اسلام آباد:سمارٹ فون کی رفتار متعدد موبائل ایپ ڈائون لو ڈ کرنے اور دوسری ایپلکیکشنز کھولنے کے بعد موبائل فون کی رفتار پہلے جیسی نہیں رہتی ۔مگر اس کو دوبار ہ حاصل کیا جا سکتاہے۔
اسکے لیئے  آپ کا موبائل ایکسپرٹ ہونا بالکل بھی ضروری نہیں بلکہ آپ مندرجہ ذیل دی گئی ہدایات پر عمل کر کے باآسانی اپنے سمارٹ فون کی رفتار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ یہاں یہ بتایا ضروری ہے کہ یہ طریقہ کار اینڈرائڈ کا تازہ ترین ورژن لالی پاپ استعمال کرنے والے تمام صارفین استعمال کر سکتے ہیں اور اپنے موبائل کی رفتار میں کافی بہتری لا سکتے ہیں۔

سب سے پہلے اپنے موبائل کی سیٹنگز میں لائیں اور "About Phone" پر کلک کریں۔

اب یہاں موجود آپشن "Build Number" پر اس وقت تک کلک کریں جب تک آپ کے سامنے یہ میسج نہ آ جائے کہ ”You are now a developer“

اب اس ونڈو میں نیچے کی جانب سکرول کرنے پر آپ کے سامنے "Window animation scale" ، "Transition animation scale" اور "Animator duration scale" کی آپشنز آ جائیں گی۔

اب باری باری ان تینوں آپشنز پر کلک کریں اور ان میں موجود ڈیفالٹ Animation scale جو کہ 1x ہے، کو تبدیل کر کے .5x کر دیں۔

بس اب آپ کا کام ختم ہو گیا ہے اور اب آپ اپنے موبائل فون کو ری سٹارٹ کر کے موبائل فون کی رفتار میں اضافے کو محسوس کر سکتے ہیں۔