سندھ پبلک سروس کمیشن کے 2013 سے 2016 تک کے تمام امتحانات کالعدم قرار

سندھ پبلک سروس کمیشن کے 2013 سے 2016 تک کے تمام امتحانات کالعدم قرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن از خود نوٹس نمٹا دیا۔ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے امتحانات کالعدم قرار دے دئیے گئے ہیں جبکہ 2013 سے 2016 تک ہونے والے تمام انٹرویوز بھی کالعدم قرار دے دئیے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام امیدوار کو دوبارہ امتحانات دینا ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے فروری 2017 میں فیصلہ محفوظ کیا تھا اور آج فیصلہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے پڑھ کر سنایا۔ سپریم کورٹ نے پبلک سروس کمیشن، ممبران کی غیرقانونی تقرری پر ازخود نوٹس لیا تھا جس کے بعد کمیشن کے چیئرمین اور ممبران مستعفی ہوگئے تھے۔

واضح رہے 3 سال کے دوران 27 ہزار امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا تھا۔ تحریری امتحان میں 644 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی اور 227 امیدوار انٹرویوز میں کامیاب ہوئے تھے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں