پی ایس ایل فائنل کا کامیاب انعقاد پاکستان کیلئے خوش آئند ہے: دی اکانومسٹ

پی ایس ایل فائنل کا کامیاب انعقاد پاکستان کیلئے خوش آئند ہے: دی اکانومسٹ

لندن: برطانوی جریدے' دی اکانومسٹ ' نے بھی پاکستان میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے اہم حکومتی اقدام قرار دیا ہے۔ اکانومسٹ کے مطابق سری لنکا کی ٹیم پر حملے کے آٹھ سال بعد لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کرکٹ کے دیوانوں کا جوش ظاہر کر رہا تھا۔

2009 کے بعد سے اب تک پاکستان کرکٹ اپنی ہوم سیریز یو اے ای کے گراؤنڈز میں منعقد کروا رہا ہے تاہم غیر ملکی ٹیموں میں کینیا اور زمبابوے کے ٹیمیں پاکستان آ کر انٹرنیشنل کرکٹ میں بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر چکیں ہیں۔

آٹھ سال بعد انٹرنیشنل اسٹار پلیئرز پر مشتمل پاکستان سپر لیگ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں ہوا تو اس کے کامیاب انعقاد کا دنیا بھر میں چرچا رہا۔ برطانوی جریدے نے لکھا کہ دہشت گردی کے خلاف مقابلہ کرنیوالا پاکستان پھر سے ایک مستحکم اور ترقی کی جانب پیش رفت کرنے والا ملک ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں