امریکا میں پاکستانی شہری کو 20 سال قید کی سزا کا سامنا

امریکا میں پاکستانی شہری کو 20 سال قید کی سزا کا سامنا

الیگزینڈریا: پاکستان سے قیمتی نوادرات امریکا اسمگل کرنے کے مجرم قرار دیئے جانے والے پاکستانی نژاد امریکی شہری کو امریکا کی وفاقی عدالت 20 برس قید کی سزا سنا سکتی ہے۔امریکی ریاست ورجینیا کے مشرقی ضلع میں امریکی اٹارنی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نیو میکسیکو سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ اعجاز خان کو 5 مئی کو سزا سنائی جائے گی۔

الیگزینڈریا کی عدالت میں پیش کیے گئے شواہد کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی شہری اعجاز خان قدیم نوادرات امریکا اسمگل کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔اسمگل کیے گئے نوادرات میں قدیم مٹی کے برتن اور کانسی کے ہتھیار شامل ۔