فرانس،پیرس میں چوہوں کے خاتمے کےلئے 16 لاکھ ڈالر کا منصوبہ

فرانس،پیرس میں چوہوں کے خاتمے کےلئے 16 لاکھ ڈالر کا منصوبہ

پیرس:فرانس کے دارالحکومت پیرس کی میئر نے چوہوں کے خاتمے کے لیے نئے منصوبے کا اعلان کر دےا ہے پیرس میں چوہوں کی آبادی میں تیزی سے جاری اضافے کے بعد نئے منصوبے کے تحت شہر کی سڑکوں سے سگریٹ کے ٹکڑوں کو مکمل صاف کیا جائے گا۔شہر کی میئر این ہیڈلگوکا کہنا تھا شہر کی صفائی پر 16 لاکھ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

چوہوں کو پکڑنے کے لیے نئے پھندے خریدے جائیں گے اور عوامی مقامات پر تمباکو نوشوں کے لیے نئی ایش ٹریز نصب کی جائیں گی۔شہر میں ایک اندازے کے مطابق فی آدمی کے مقابلے میں دو چوہے ہیں۔ شہر میں بڑھتے ہوئے چوہوں کے باعث شہری پریشان ہیں اور حکومت نے چوہں کی خلاف لڑائی کے لیے گذشتہ سال دسمبر سے بعض پارکوں اور باغات کو بھی عوام کے لیے بند کر رکھا ہے۔
شہر کی مئئر نے ریستورانوں اور بڑی عمارات کے مالکان سے بھی کہا ہے کہ وہ داخلی اور خارجی راستوں پر ایش ٹریز نصب کریں۔شہر کی صفائی کے دوران عملہ ہر سال یہاں سے ایک سو پچاس ٹن کے قریب سگریٹ کے بچے ہوئے ٹکڑے جمع کرتے ہیں۔