فیصل آباد میں فیکٹری اور اسکول میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

فیصل آباد میں فیکٹری اور اسکول میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

فیصل آباد میں فیکٹری اور پرائمری اسکول میں آگ لگ گئی۔ کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا جبکہ ڈیرہ غازیخان کی مقامی عدالت میں بھی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی ۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فیصل آباد کے نواحی علاقے کھر ڑیا نوالہ میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کواپنی لپیٹ میں لے لیا، فائربریگیڈ کی آٹھ ٹیموں نے تین گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آ گ پر قابو پالیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سے کروڑوں کی روپے کی مشینری اور کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا۔آگ لگنے کے فوری بعد بچوں کو باہر نکال لیا گیا، ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھا دی۔

ڈیرہ غازی خان کچہری میں سول جج کے چیمبر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی جس نے فوری طور پر پوری عدالت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا  ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

مصنف کے بارے میں