دو بھائیوں نے بیویوں کو واٹس ایپ پر طلاق کا پیغام بھیج دیا

دو بھائیوں نے بیویوں کو واٹس ایپ پر طلاق کا پیغام بھیج دیا

نئی دہلی:دو بھائیوں نے اپنی بیویوں کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے طلاق کا پیغام بھیجوا دیا تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر حیدر آباد دکن کی رہائشی دو بہنوں کی شادی اُسی علاقے میں رہائش پذیر دوبھائیوں سے ہوئی تھی ان دونوں بھائیوں کے کچھ عرصہ بعد امریکا میں ملازمت مل گئی، دونوں نے امریکا جانے کا بعد اپنی بیویوں کو طلاق کا پیغام لکھ کر بھیج دیا۔
ان میں ایک لڑکی جس کے دو بچے ہیں اسکو اپنے شوہر کی جانب واٹس ایپ پر طلاق کا پیغام موصول ہوا اس سے پہلے اس لڑکی کی بہن کو بھی طلاق کا پیغام بھی واٹس ایپ میسج کے ذریعے ملا تھا اور پیغام چھ مہینے پہلے ملا تھا جب وہ ما ں بننے والی تھی